دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ
کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے
وابستہ کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو
مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن لوٹن لندن کابینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ربیع
الاول کے نکات کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ اس کی شرعی احتیاطوں کے لئے ٹیسٹ دینے کابھی ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ربیع
الاول کے نکات کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ اس کی شرعی احتیاطوں کے لئے ٹیسٹ دینے کابھی ذہن دیا۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں94 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوعلمِ دین
سیکھنے کےلئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن علاقائی دورہ ذمہ دار اورمحفل نعت ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے
ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ دینی حلقے کو
مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول بھی پیش کئے
گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام یوکے
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شب و
روز کی لندن زون، برمنگھم زون، اور مانچسٹر زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی
کے نقصانات‘‘ کے موضوع پرترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز شب و روز کے کام کو مزید اچھے انداز میں کرنے کا
ذہن دیا ۔
یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں (سلاؤ، واکنگ، ریڈنگ، ٹوٹنگ،ہنسلو، ولزڈن گرین ، سڈبری ، ہیرو، آئلسبری
، لوٹن ، چشم، واٹفورڈ، ہائی وکمب،ملٹن نیز)
میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 390اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نےمختلف موضوعات پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کوقراٰنی آیات کی روشنی میں کرامت کا مفہوم بیان کیا نیز علم دین سیکھنے کےلئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ
شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کوآئندہ ہونے والے 2کورس”شمائل مصطفی ﷺ“اور”احکام
وراثت “ کے نکات سمجھائے نیز ڈویژن سطح پر کروانے کی ترغیب دلائی اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں نے ان کورسز کو کروانے کے لیے اپنی اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کا
انعقادہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے آن لائن اور فیس ٹو فیس
شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیااورمدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مزید اچھے انداز میں 8 دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے برمنگھم ریجن میں گزشتہ ہفتے مختلف مقامات پر آن لائن اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرے اجتماعات
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں گزشتہ ہفتے مختلف مقامات ( East, North, Central
Birmingham, Coventry, Peterborough,
Nottingham, Leicester, Derby, Burton, Stoke, Black Country, Telford, Walsall, Sandwell Worcester) میں آن لائن اور فیس ٹو فیس
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 1ہزار144 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن میں ماہ ستمبر2021ء
میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی(اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں ماہ ستمبر2021ء
میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
ذیلی
حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 40
اکثر
علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 58
ماہ میں
1 یا 2 بار نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61
انفرادی
کوشش سے اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6
یوکے
برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہ ستمبر 2021ء میں
یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم وبیش 301 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور
دینی حلقوں میں شرکت اسلامی بہنوں کو اپنی
اصلاح کرنے کے متعلق اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے اس کے علاوہ
سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔