شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا ہےچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کوسویڈن (Sweden)، بیلجم(Belgium )اور آسٹریا(Austria) میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 12 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ(Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض نمازوں اور روزوں کے علاوہ نفلی عبادات کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Itlay) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے لئے کوششیں بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کی ملک آسٹریا(Austria)کی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک  بیلجیم (Belgium)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اورنکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے نیز فیضانِ زکوۃ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  13فروری2021ء کو بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو انسانوں اور جِنّوں کی پیدائش کا اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز نفل روزوں اور نفل عبادات کے فضائل بتائیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے علاقے پارالیل (Paralel) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سن سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فوڈ ریجن ویسٹ اینڈ ساؤتھ یارکشائر کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انگلش میں دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی، دوسری نیشنلٹی کے لوگوں میں کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز انگلش میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے اور ایک نئے مقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن سلاؤ (Slough)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  میں مکتبۃ المدینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے لندن ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کے نکات سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز اہداف تقسیم کرنے کے حوالے سے اور نئی علاقوں میں ون ڈے سیشن شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےبریڈ فوڈ (Bradford)ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی جاسکے اس پر کلام کیا۔