دعوتِ اسلامی کے شب و روز میں یوکے کی مدنی خبریں اپلوڈ ہونے کی ماہانہ
کارکردگی
دعوتِ
اسلامی نے دینی کاموں اور دیگر احوال سے باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب
سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ اسلامی کے شب و روز (News Department)“رکھا
گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد
اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جون 2021ء میں یوکے سے اسلامی بہنوں کی 121 مدنی خبریں
وصول ہوئیں جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق یوکے کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی
خبریں اپلوڈ ہوکر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے
مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ یوکے اور ساؤتھ افریقہ کی مدنی خبریں اردوزبان کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی ٹرانسلیٹ کر کے ویب
سائٹ میں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے لندن ریجن والتھم سٹو (Walthamstow)ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کی جملہ نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ” نرمی کا پھل“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو
بڑھانےاور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات والسال،بلیک
کنٹری، اسٹوک، کوونٹری، ووسٹر، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم اور سینٹرل برمنگھم (Walsall, Black Country, Stoke, Coventry,
Worcester, North Birmingham, East Birmingham, and Central Birmingham)میں بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 354 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرے
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث
کی روشنی میں نیکی کی اہمیت وفضائل اور اس کے اسباب بیان کرتے ہوئے پابندی سے
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی۔
یوکے سینٹرل
برمنگھم ڈویژن میں دو مقامات پرکورس
بنام”سوشل میڈیا کا استعمال“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ
مڈلینڈز کابینہ کی سینٹرل برمنگھم ڈویژن میں دو مقامات پرکورس بنام”سوشل میڈیا کا استعمال“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 56 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو سوشل میڈیا کے Negative اور Positive استعمال کے بارے میں آگاہ کیانیز اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیرِ
اہتمام یوکے ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ ،اسکاٹ
لینڈاور آئرلینڈکی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی کا پھل‘‘ کے
موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط
کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ زون مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ
(Ireland)میں
کورس بنام”ایثار کے رنگ عید کے سنگ “کا انعقاد کیا
گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیااور کورس کو بہت پسند کیا نیز رسالہ نیک اعمال پر عمل کر نے، مزید کورسز میں
شرکت کرنے، مدنی مذاکرے دیکھنے اور ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں رابطہ برائے
شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
زون اور کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ
کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبے میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a
Madani Mashwarah was conducted on 9th July 2021 in Montreal, Canada.
Division Nigran Islamic sisters had the privilege of attending this great
Mashwarah.
Kabinah Nigran Islamic sister followed up the
Kaarkardagi (performance) of the attendees [Islamic
sisters], did their Tarbiyyah and provided them the
points on improving the religious activities. Moreover, she gave them the
mindset of giving the Qurbani skins to Dawat-e-Islami.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a
Madani Mashwarah was conducted on 9th July 2021 in Thorncliffe,
Canada. Nigran Islamic sisters from Zaili Mashawarat had the privilege of
attending this great Mashwarah.
Division Nigran Islamic sister followed up the
Kaarkardagi (performance) of the attendees
[Islamic sisters], did their
Tarbiyyah and motivated them to improve the booklet Kaarkardagi. Moreover, she
gave them the mindset of giving the Qurbani skins to Dawat-e-Islami.
Weekly Tarbiyyati Halqahs of area visit
activity conducted in Montreal, Canada via Skype
Under the supervision of ‘Majlis area visit
activity for Islamic sisters’, weekly Tarbiyyati Halqahs of area visit
activity were conducted in Montreal, Canada via Skype. 9 Islamic sisters had
the privilege of attending these spiritual Halqahs.
The female preacher of Dawat-e-Islami
delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘importance of the Qurbani’ and
explained the attendees
(Islamic sisters) the blessings of
calling people towards righteousness. Furthermore, she gave them the mindset of
carrying out ‘area visit activity’ and making Islamic sisters associate with
the religious environment of Dawat-e-Islami as much as possible by making ‘call
towards righteousness’.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2021ء کو کینیڈا
کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز قربانی
کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی2021ء کو کینیڈاکے
شہر تھورن کلف میں مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں ذیلی مشاورت کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور رسالہ
کارکردگی کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا
۔