دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے  شہر سیکرامنٹو (Sacramento) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بتایا کہ زندگی موت کی امانت ہے لہذا اسے نیکیوں میں گزاریں اور آخرت کی تیاری کریں۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درودِ پاک 313بار پڑھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2021ء کے آخری ہفتےمیں اسپین کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسپین کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona ) اور بادلونا( Badalona) کا دورہ کیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سے ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کیسے بنایا جائے اس پر اہم نکات بیان کئے نیز خوب دینی خدمات سر انجام دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام   دسمبر 2021ء کے پہلے ہفتے میں اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”حرص کے نقصانات اور قناعت کی برکتوں“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay) میں عربی اسپوکن اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درود شریف کےفضائل و فوائد“ کے موضوع پر عربی میں بیان کرتے ہوئے درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی تقریبا23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ اوفن باخ (offenbach)میں فیس ٹو فیس سنتوں بھرااجتماع ہواجس میں 13 اسلامی نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں علم کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، شارٹ کورسز کرنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021ء کے پہلے ہفتے آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اندھیری قبر“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نکات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  05 دسمبر 2021ء کو بلجئیم (Belgium) کے شہر انٹورپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے جس میں موت آنے اور قبر میں پیش آنے والے معاملات کے حوالے سے بیان کیا نیز نیک اعمال اختیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ( اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بلجئیم (Belgium) کے شہروں( Brussels and Antwerpen )میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول پڑھے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   دسمبر2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن( Sweden) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba City)اور کیلیفورنیا (California) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قبر و حشر کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے خوب نیکیاں کرنےاور اجتماعات میں شرکت کرنے نیز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح امریکہ کے انہیں دو شہروں میں مقامی زبان میں بھی سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قبر و حشر کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 05 دسمبر2021ء کو یوکے ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر رکن یوکے کی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مزید ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی اصلاح اعمال ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس کا فالواپ رکھنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز مزید عاملات نیک اعمال بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔