دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکےکے شہر ڈربی اور لیسٹر ( Derby and Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” نماز کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوخشوع خضوع کے ساتھ نماز پڑھنےاورنیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے سلاؤ اور واکنگ ( Slough and Woking)میں دینی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں کم وبیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنے ذیلی حلقے کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دعائے شفاء اجتماع کے نکات سمجھا تے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکے زیر اہتمام 31 جولائی 2021 کو یوکےبرمنگھم ریجن کے علاقے آسٹن(Ashton)میں Opening day رکھا گیا جس میں 300 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کم و بیش ساٹھ 60 نئی اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہوئیں ، درس نظامی درجہ اولیٰ کے لئے81 داخلے ہوئے جبکہ کورس " فیضان علم" میں 189 داخلے ہوئے۔

جامعۃ المدینہ کی ناظمہ نے ”علم دین اور صدقات کی فضیلت و اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام28 جولائی تا 03 اگست2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکرنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً705 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 28 جولائی تا یکم اگست  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش98 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کے زیر اہتمام ماہ جولائی 2021ء میں یوکے لندن( London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کے درجات کی تعداد:41

مدرسات کی تعداد:35

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :248

بذ ریعہ انٹرنیٹ دو دن لگنے والے درجات کی تعداد:24

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 121

بذ ریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 21

گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کی تعداد :3

گھر مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :97

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :108

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :80

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام02 اگست2021ء کو  یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن نگران اسلامی بہن کا لانکشائر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور محرم الحرام میں کرنے والے دینی کام سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام 03 اگست2021ء کو بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یو کے کی مکتبۃ المدینہ کی ریجن نگران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لئے ریجن سطح پر اسلامی بہن مقرر کرنے کا ذہن دیاگیا نیز انگلش ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید ذیلی سطح مکتبۃ المدینہ کے نظام کو بہتر بنانے پر مشاورت کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 اگست2021ء کو ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع کے نکات سمجھائے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، پڑھانے ،ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے اور مدنی مشورے میں پابندی کےساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی2021ء کو  ناروے کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” نیک بننے اور بنانے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا اوردینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔ دینی حلقے میں مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات کی دہرائی کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے (Norway )میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”اپنی اصلاح کے نسخے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا نیز اس مہینے میں نیک اعمال کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔