پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک کے ائمہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ مجلس بیرونِ ملک شعبان عطاری مدنی رکنِ شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)