21 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کی آمد، حاجی یعفور رضا عطاری
نے بیان فرمایا
Tue, 8 Oct , 2024
105 days ago
علمِ دین حاصل کرنےاور گیارہویں شریف کے سلسلے
میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے لئے گزشتہ روز پاکستان کے مختلف
شہروں سے عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
اس موقع پر عاشقانِ رسول کے درمیان دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں
انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)