21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 8اکتوبر2024ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن کورس ہوا جس میں مدنی مذاکرے میں مختلف
شہروں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے نزع کے
وقت کے معاملات اور روح قبض کے بعد کرنے والے کام کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین
کے درمیان غسل میت کی فضیلت، کفن کاٹنے اور پہنانے، نماز جنازہ کے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا کو تدفین
کے طریقہ کار سکھایا جبکہ دعوت اسلامی کی ایپ مسلم فیونرل اپلیکیشن
کا تعارف پیش کیا اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)