22 رجب المرجب, 1446 ہجری
مکی آئل شاپ ولنشیہ ٹاؤن لاہور میں”زکٰوۃ سیمینار“ کا
انعقاد کیا گیا، مفتی آصف جیلانی صاحب نے گفتگو فرمائی
Tue, 29 Mar , 2022
2 years ago
دارالافتاء
اہل سنت (دعوت
اسلامی) کے زیر اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز
اتوار بعد نماز عشاء مکی آئل شاپ ولنشیہ ٹاؤن ڈیفنس روڈ لاہور میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا
انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی آصف جیلانی عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و
فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟