ملتان دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں Meet UPہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔Meet UP کا مقصد شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا جس میں مساجد اور مدارس کی تعمیر، نئے مسلمانوں کی مدد اور فلاحی منصوبوں میں تعاون شامل ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے اپنی تربیتی گفتگو میں صبر و شکر کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاکو اپنی زندگیوں میں اس اہم وصف کو اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں کامیاب زندگی گزارنے کے لئے انسان کو اپنی خواہشات کے ساتھ ساتھ اللہ کی رضا کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ پنجاب حاجی محمد اسلم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے نگران مجلس سمیت ایگریکلچر انڈسٹری کی اہم شخصیات، سولیکس ایگرو کیمیکل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین الطاف شاہد صاحب، پاکستان کراپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین راؤ افضل ، سن کراپ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر شفیق پتافی ، ہمسن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عبدالحمید، گبز فوڈ انڈسٹری کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار، رائز اے جی کے C.E.O غلام فرید اور 20 سے زائد ایگریکلچر کمپنیز کےC.E.O,s بھی شریک ہوئے۔

اس Meet UPمیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت ایگریکلچر کے شعبے میں دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے شرکاکو مزید بریفنگ دیتے ہوئے انہیں فلاحی منصوبوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ شرکا نے اسلامی اصولوں کے مطابق ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےدعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔