12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
محمد اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
										
									
								
                                								
									
									
																											Thu, 5 Nov , 2020
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج 5نومبر 2020ء بروز جمعرات رات
8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری ”فکر ِامت“
کے موضوع پر  سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔
            Dawateislami