دعوت اسلامی کے  شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 9نومبر2023 ء بروز جمعرات امام صاحبان اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہو ا جس میں رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے19-20-21نومبر2023ءاتوارتا منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کے ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری اور اس میں سوفیصد شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکن شوری نے تمام ذمہ داران اور دعوت اسلامی سے وابستہ امام صاحبان کو انفرادی کوشش فرماکر نیکی کے کام میں شامل ہوتے ہوئے اپنے شہر،علاقے تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے تمام امام صاحبان تک جاکر ملاقات کرکے انہیں خصوصی دعوت نامے پیش کرکے اجتماع کی دعوت دینے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔

اس سنتوں بھرے اجتماع کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے رکن شوری نے بتایا کہ !اجتماع میں ان شاء اللہ الکریم شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ روزانہ مدنی مذاکرے کے ذریعے جبکہ نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری، مفتیان کرام اور اراکین شوری ٰسمیت دیگر مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے منصبِ امامت،احکام مسجد،وقف ،چندہ اور دیگر اہم عنوانات پر تربیت فرمائیں گے۔

ملک بھر سے شامل شرکائے مدنی مشورہ نے اس اجتماع پاک میں شرکت کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور کئی ذمہ داران نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس اجتماع پاک میں شرکت کے لئے ایڈوانس ٹکٹ کی بکنگ کروالی ہے۔(رپورٹ :مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)