حج سے متعلق رپورٹ
وزارتِ مذہبی امورکا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک
لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ حجاج کرام
فریضۂ حج ادا کریں گے، عازمینِ حج کے لئے
پہلی بار ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی جبکہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس
ملیں گے۔ وزارت مذہبی امور کامزید کہنا تھا
کہ 25 سے 30 ہزار افراد اسلام آباد روڈ ٹو
مکہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جس کے لئے
61 رکنی عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ترجمانِ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق رواں سال
سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمینِ حج حرم شریف جانے کی سعادت
حاصل کرسکیں گے۔
اسی طرح حج سے ہی متعلق وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت امسال دولاکھ حجاج کرام مستفید ہونگے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ
کے تحت پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی اور عرب شریف
پہنچ کر ایئرپورٹس پر عازمینِ حج کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی ،روڈ ٹو
مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل ہو چکی
ہے ۔ واضح رہے کہ حج 2019 کےلئے فضائی آپریشن 4 جولائی 2019ءبروز جمعرات سے شروع
ہو گا۔