شعبہ فلکیات کے تحت پاکستان بھر میں 7 دن کا
”توقیت و فلکیات کورس“ہونے جارہا ہے
علمِ توقیت وفلکیات میں شَغَف رکھنے والے درسِ
نظامی کے طلبۂ کرام و علمائے کرام اور دنیاوی اعتبار سے میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے
لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت مختلف مقامات پر 7 دن کا ”توقیت و
فلکیات کورس“ہونے جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ فلکیات کے تحت پاکستان بھر میں ہونے
والا ”توقیت و فلکیات کورس“13
فروری تا 20 فروری 2025ء تک جاری رہے گا جبکہ کلاس کی ٹائمنگ روازانہ صبح 8:30 سے
12:30 تک ہوگی۔اس مکمل کورس میں کتاب ”نصاب توقیت“ پڑھائی جائے گی جو کہ
مکتبۃ المدینہ سے بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس کورس میں عاشقانِ رسول کو مختلف چیزیں سیکھنے
کو ملیں گی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا٭دنیا کے کسی
بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا٭سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا فارمولا٭چھے ماہ کا دن چھے
ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے٭دن رات کیسے بنتے ہیں ٭دن رات چھوٹے بڑے کیوں
ہوتے ہیں٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں٭جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون
میں سردی کیوں ہوتی ہے٭چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے۔
یہ کورس پاکستان کے 14 مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے جن کی تفصیل یہ ہے:٭عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ
اوکاڑہ٭جامعۃالمدینہ فیضانِ بغداد کراچی٭جامعۃالمدینہ ڈیفنس لاہور ٭جامعۃالمدینہ
حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خانیوال٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار تاندلیانوالہ٭جامعۃالمدینہ
فیضانِ امام غزالی شیخوپورہ ٭جامعۃالمدینہ فیضانِ غوث الاعظم ولیکا کراچی٭جامعۃالمدینہ
فتح پور کمال٭جامعۃالمدینہ چکوال٭جامعۃالمدینہ کبیر والا٭جامعۃالمدینہ بہارِ مدینہ
کراچی۔
توقیت و فلکیات
کورس میں داخلہ اس لنک کے ذریعے کروائیں