7 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز اسلام آباد، زون 1 سیّد پور میں ”غسلِ
میت اور کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
کورس
کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے جن میں
میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا طریقہ
شامل تھا۔
اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کا کندھا
دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ
پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔
Dawateislami