دعوتِ اسلامی کے تحت 17 مئی 2025ء کو رہائشی  کورسز للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن سیشن ہوا جس میں عالمی ، ملکی، صوبائی، راولپنڈی ڈویژن سطح کی رہائشی کورسز ذمہ داران، نگرانِ صوبہ پنجاب، نگرانِ راولپنڈی ڈویژن اور راولپنڈی کی رہائشی کورسز کے اسٹاف نے شرکت کی۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رہائشی کورسز کے انتظامی مسائل کا جائزہ لیااور کورس میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دیگر اہم امور پرمشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور نیتوں کا اظہار کیا۔