وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13 رکنی وفد کی
مولانا عمران عطاری سے ملاقات
وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13
رکنی وفد نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری اور مجلس پروفیشنلز کے ذمہ داران سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وفد نے نگران شوریٰ کو اپنا تعارف کروایا جس پر
نگران شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کی تشریف آوری پر خو ش آمدید کہا۔ ا س موقع پر
نگران شوریٰ نے انہیں ہر نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں سوتے وقت بھی یہ نیت کرنا چاہیئے کہ عبادت میں قوت حاصل کرنے کے لئے سورہا ہوں۔
نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ ہر کام اللہ کی
رضا کے لئے کیا جائے یہاں تک کہ اگر کسی سے ملاقات بھی کریں تو اللہ کی رضا کے لئے ملاقات کریں۔
یوتھ پارلیمنٹ کے وفد دعوت اسلامی کے اقدام کو خوب
سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔