23 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
17 مئی 2025ء کی دوپہر 1:00 تا 2:00 مختلف
شعبہ جات کی ذمہ داران کا آن لائن سیشن ہوا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز، شعبہ مدرسۃالمدینہ
گرلز ، شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم گرلز اور شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی سے منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹر
کرنے / کروانے کی اہمیت و مقاصد بیان کئے نیز کل منسلک اسلامی بہنوں کے ڈیٹا انٹری
میں جو مسائل پیش آرہے ہیں اُن کا حل بتایا گیا۔
اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ منسلک اسلامی بہنوں
کا ڈیٹا کس طرح سافٹ ویئر میں انٹر کروایا جاسکتا ہے اس حوالے سے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔