میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 اپریل 2021 ء بروز جمعہ لاہور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں اینکر پرسن و کالم نگار اسامہ غیور اختر کی والدہ محترمہ کے لیے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شورٰی کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ایصال ثواب اجتماع کے بعد فیضان مدینہ جوہر ٹاوٴن میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ کتب فیضان رمضان اور سیدنا عمر بن عبد العزیز کی 425حکایات تحفے میں عطا کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)