دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات کامونکی مین بازار عمر مارکیٹ فنانس آفس میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں تحصیل اور
فنانس ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے اوراق ِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے شعبے کے دینی کام کو
مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا پھر دکانوں پر ڈونیشن بکس رکھنے اورگھریلو
صدقہ بکس رکھنے کے ا ہداف دیئے نیز 12 دینی کاموں پر بھی کلام ہوا جس میں مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔
بعدازاں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا اور انہیں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا تعارف پیش کیا
گیااس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)