تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر
کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
پاکستان کے مختلف شہروں
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً
مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران کو دینی کاموں کےحوالے سے
آئندہ کے اہداف بھی دیئے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 12 دسمبر
2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ پاکستان کی تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر
کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
ڈویژن میر پور خاص حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ڈویژن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں
کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)