19 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نےکراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے سیکرٹری
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راجہ خرم شہزاد، اسٹاف آفیسر ٹو اسپیکر سندھ اسمبلی
محمد ہارون، سیکشن آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن
ڈیپارٹمنٹ خلیل احمد سومرواورسیکشن آفیسر ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ حسیب سمیت دیگرافسران سےملاقات کی۔
ذمہ داران نے سیکرٹری ایکسائزسےدعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی کاموں کےبارےمیں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹیکس فری رجسٹریشن کے لئےایک درخواست دی۔
اس
کےعلاوہ انہیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس
پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)