بلوچستان کے شہر سبی میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2023ء بروز جمعرات سبی ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کی نگران، سبی ڈویژن کی نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اورشعبہ ذمہ داران سمیت رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اہداف میں کامیابی کیسے ملے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں آنے والے مسائل نیز اُن کے حل پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور سافٹ ویئر اینٹریز مکمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔