شعبۂ تعليم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ٹوبہ زون، سمندری کابینہ  کے سمندری شہر میں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے ٹیچرز، پروفیسرز ،ادارہ اونرز ،اکیڈمیز مالکان کے درمیان مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگائے جن میں دعوت اسلامی کا تعارف، ایپلیکیشنز کاتعارف اور عطیات کیلئے خصوصی ذہن دیا گیا ۔

سمندری کابینہ کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے رکن کابینہ، رکن زون اور ڈویژن ذمہ دارن کو عطیات اور شعبہ تعلیم میں کام کرنے اور استقبال ماہ رمضان کے اجتماعات کا ذہن دیا۔(رپورٹ: حافظ شہزاد مدنی رکن زون شعبہ تعلیم ٹوبہ زون فیصل آباد ریجن)