دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گلگت بلتستان میں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی ڈاکٹرز اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے اپنے اداروں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام میں حصہ لینے  کا ذہن دیا۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت عطاری ریجن گلگت بلتستان میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران کے ہمراہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے بھی شرکت کی اراکینِ شوریٰ نے مقامی علمائے کرام سے ملاقات کی اور ضلع استور اور اس کے اطراف میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور جامعۃ المدینہ للبنین اور للبنات بنانے کے حوالے سےمشاورت کی ۔