دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 450 سے زائد PhD’s،M.Phils.، MBBS، ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے دعوت ِ اسلامی کے ذمّہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کشمیر کی طرف سفر کیا۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان اسلامی بھائیوں مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیا اور نیکی کی دعوت کو عام کیا۔