لوگوں کو دینِ اسلام کی
باتیں بتانے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً
فوقتاً مختلف نشستوں و دینی حلقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ساہیوال میں قائم شیخ اکبر کے گھر پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کی
تربیت کرتے ہوئےانہیں صدقے کے فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کی اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)