کتاب ”شوال المکرم کے 21
بیانات“ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی
دعوت اسلامی کے
تحقیقی و علمی ادارے “المدینۃ العلمیہ“ کا ایک شعبہ”بیانات دعوت اسلامی“ بھی ہے۔ اس شعبے میں ہفتہ وار اور دیگر
اجتماعات کے لئے بیانات تیار کئے جاتے ہیں۔ دعوت اسلامی کے اجتماعات کے لئے اس
شعبے میں اب تک 450 بیانات تیار کئے جاچکے ہیں۔
”شعبہ بیانات
دعوت اسلامی “نے ہر اسلامی مہینے کے بیانات کو جمع کرکے ایک کتاب کی صورت
میں دعوت اسلامی کے ویب سائٹ پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے۔اس شعبےکی طرف
سے اب تک جماد الاولیٰ کے 22 بیانات،
جماد الاخریٰ کے 21 بیانات،رجب المرجب کے 26 بیانات، شعبان المعظم کے 21 بیانات
اور رمضان المبارک کے 26 بیانات کے نام سے پانچ ضخیم کتابیں دعوت اسلامی کی
ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئیں ہیں۔ویب سائٹ سے ان کتابوں کو ڈاؤن لوڈکرنے والوں کی تعداد 14
ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
حال ہی میں ”شعبہ بیانات دعوت اسلامی “ نے ایک
کتاب بنام ”شوال المکرم کے 21 بیانات“ کا مجموعہ تیار کیا ہے۔ اس کتاب میں اعلیٰ حضرت کا
اعلیٰ کردار،فیضان امام بخاری،مدینے فضائل،شہدائے احد کی قربانیاں ،اسلام میں عورت
کا مقام اور دیگر موضوعات پر بیانات موجود
ہیں۔
اس کتاب کی چند خصوصیات:
٭اس مجموعے میں وہ بیانات بھی شامل ہیں جو کافی پہلے تیار
ہوئے ٭اس دوران دعوت اسلامی کی
اصطلاحات بھی تبدیل ہوئی ہیں اور بیانات کے انداز میں کافی تبدیلی آئی ہے۔وہ
اصلاحات وغیرہ ان بیانات میں برقرارہیں۔استفادہ کرنے والے قارئین بالخصوص مبلغین
ان تبدیلیوں کا خیال رکھیں ٭ہفتہ وار
اجتماع میں ہونے والے بیان کے آخر میں چھ دورود پاک اور دو دعائیں بھی شامل ہوتی ہیں،تکرار سے بچنے کے
لئے ان تمام بیانات سے درود پاک اور دعائیں ختم کردی گئی ٭بیان کا نام اورجس تاریخ کو بیان ہفتہ وار
اجتماع ہوا تھاوہ ہر بیان کے ساتھ لکھ دیا گیا ٭کتاب
کے شروع میں اجمالی فہرست بھی بڑھائی گئی ہےتاکہ استفادہ میں آسانی رہے ٭طوالت و تاخیر سے بچنے کے لئےکتاب کے دیگر
لوازمات (تفصیلی فہرست، مآخذ،
مراجع وغیرہ) شامل نہیں کئے گئے۔
کتاب”شوال
المکرم کے 21 بیانات“ کو پڑھنے کے لئے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ
کیجئے: