دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور مدنی مراکز آنے کی دعوت پیش کی ۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں : ٭محمد رفیق سیلاچی (قبائلی شخصیت)٭ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ٭نادر علی چھلگری (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان)٭محمد علی کنرانی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)٭کالاباغ محمد اقبال چوہدری (ایس ایچ او)٭خالد وڑائچ (آفیسر بلدیہ و ایڈ منسٹریٹر)٭جنرل محمد شاہد بلوچ (سیاسی وسماجی شخصیت ایڈیشنل ایڈووکیٹ)٭سردار عبدالوحید سولنگی (قبائلی سیاسی وسماجی شخصیت)٭حمید اللہ دشتی (پراسکیوٹنگ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس کوئٹہ بلوچستان)

اسی طرح مجلس رابطہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دارن،اراکینِ زون ، اراکینِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس رابطہ نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق مدنی پھول دئیے۔