عربی
سہ ماہی مجلہ بنام "نفحات
المدینہ" کا نیا سترہواں شمارہ منظر
عام پر
دعوت
اسلامی کی جانب سے ان 3 ماہ (رمضان،شوال اور
ذوالقعدہ 1446 ھ) کا عربی سہ ماہی میگزین بنام "نفحات المدینہ" سترہواں شمارہ منظر عام پرآ چکا ہے،اورالحمدللہ دعوت اسلامی کے اس عربی سہ ماہی میگزین
"نفحات المدینہ" کو شائع ہوتے
ہوئے 4 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اور یہ پانچویں سال کا پہلا شمارہ ہے۔
اس
نئے شمارے میں آپ پڑھ سکیں گے:
٭ ذمہ داری :ایک بڑی امانت! ایک بڑا بوجھ!
٭
رات میں عبادت کرنےسے متعلق تفسیری نِکات
٭ حلال مال کمانے سے متعلق ترغیبی احایث کی
مستند شروحات سے شرح
٭
قرآن و سنت کا آپسی تعلق اور حدیث پاک کی حجیت
٭
تفاسیر میں غیر مستند چیزوں کی نشاندہی (دوسرا اور آخری حصہ)
٭
حضرت عبدالرحمن بن عوف کی سیرت تاجروں کے لیے بہترین نمونہ
٭
طب نبوی ﷺ کی اہمیت احادیث کی روشنی میں
٭ عورتوں کا عالمی دن
٭ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا
تفصیلی تعارف
٭ امام احمد رضا خان ہندی رحمۃ اللہ علیہ کی
فقہی خدمات
٭
اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق سے متعلق اہم نکات
٭صحابہ
و بزرگان دین کی سیرت٭ مدنی مذاکرےکے سوالات و جوابات ، ان کے علاوہ علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔
خوشخبری
علم
دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کی طرف رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و
سہولت کے لئےعربی مجلہ ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 2500کے بجائے
اب 2000روپے میں کی جارہی ہے ۔
تمام
عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات اور بکنگ کے
لئے ان نمبر پر رابطہ فرمائیں:
03131139278
03117301781
یہ
عربک میگزین دعوت اسلامی کی عربی
ویبسائیٹ (مركز الدعوة الإسلامية)پر بھی
اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ وہاں سے بھی اسے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے: