دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب میں قائم دی پائینیر انگلش پبلک اسکول میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پرنسپل صدام ریکی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈویژن قلات شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد جمال عطاری نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کی۔

پرنسپل صدام ریکی نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ اپنے ادارے میں مختلف کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)