24 اپریل 2025ء کو فیضانِ صحابیات نزد اسلامیہ کالج کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت رہائشی کورسز کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت، پاکستان، صوبہ اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم انکات پر مشاورت کی اور ان میں مزید بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ایڈمیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ ایڈمیشن کروانے کی نیتیں کروائیں۔