دعوت اسلامی کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلام آباد ریجن میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے 32 گودام بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک گودام ضلع راولپنڈی روات کلر سیداں میں بھی قائم ہے۔

6 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اس گودام کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کھالوں کی تعداد اور نمک لگانے کا جائزہ لیا۔ کھال گودام کے ذمہ دار محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو گودام کی تمام صورتحال کی اپڈیٹ دی جبکہ رکن شوریٰ نے کھال گودام میں خدمت سرانجام دینے والےعاشقان رسول کو کاؤنٹر تسبیح تحفے میں دی اور روزانہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔