دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 17جولائی 2020ء بروز جمعہ  نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید محمد مظہر عطاری نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذمہ دار ،ڈویژن ذمہ داراور علاقے کے کفن دفن ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کی اہمیت و افادیت کلام فرماتے ہوئے تقرر مکمل کرنے اور ساتھ دن کے آن لائن کفن دفن کورس کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔

مزید ذیلی سطح پر کم از کم ایک اسلامی بھائی کفن دفن تربیت یافتہ ذمہ دار بنانے کا ذہن دیا اور ساتھ دن کے آن لائن کفن دفن شارٹ کورس کی اہمیت پر کلام کیا جس پر راولپنڈی کینٹ کابینہ میں 20 اگست 2020 ء بروز جمعرات کورس کی تاریخ طے ہوئی۔

اس مشورے میں نگران مجلس پاکستان سید مظہر عطاری نے کورس کے لئے فی علاقہ 26 اسلامی بھائیوں کو کورس کے لئے تیار کرنے کا ہدف عطا فرمایاجبکہ نگران مجلس کفن دفن پاکستان نے عا شقان رسول کو تحائف پیش کرتے ہوئے رکن کابینہ سید محمد عامر عطاری کی اہلیہ کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی ۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)