کوئٹہ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت پچھلے دنوں  کا شیڈول ہوا۔

24 اگست2023ء بروز جمعرات رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ شیڈول رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے ہونے والے 1 ڈے لرننگ سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے تینوں شعبہ جات کی ذمہ داران اور مدرسات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران اور مدرسات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے مدارس المدینہ گرلز کھولنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ پڑھانے کے لئے تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے خود کو پیش کیا جبکہ 6 اسلامی بہنوں کے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دلوائے گئے۔

لرننگ سیشن کے اختتام پر رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر جاکر اُن کی عیادت کی اور اُن کے لئے دعائے خیر کروائی۔