10 رجب المرجب, 1446 ہجری
عید میلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں 25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب یونیورسٹی لاہور
میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس و پروفیسرز کی شرکت
رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)