دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مئی 2025ء کی صبح 11:00 تا دوپہر 2:00 بجے تک ذمہ داران کی ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں تمام صوبائی نگران اور پاکستان سطح کی جملہ شعبہ جات ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”الفاظ کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں کی موجودہ تقرری کا جائزہ بیان کرتے ہوئے مزید دینی کاموں کو بڑھانے بالخصوص 8 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے۔

اسی طرح TAD ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے پریذنٹیشن کے ذریعے اپنے ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور حاضرین کی رہنمائی کی جبکہ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مختلف سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں SEP ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا جس میں نیوجنریشن اسلامی بہنوں کے لئے مختلف آئی ٹی، کمپیوٹر اور وکیشنل کورسز کی اپڈیٹس شامل تھیں۔

میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور تقرری مکمل کرنے کے لئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔