12 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Saturday, May 10, 2025
جاوید عطاری اور ذاکر عطاری کی امی جان نور جہاں عطاریہ 29
رمضان المبارک 1441ھ کو 69 سال کی عمر میں بمبئی ہند میں رحلت فرماگئیں۔ وفات کی
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےتمام
سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےمرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے شعب الایمان سے
ایک حدیث پاک بیان فرماتے ہوئے مرحومہ کے
گھر والوں کومدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی رسائل تقسیم کرنے اور لاک ڈاؤن کی اس
صورتحال میں اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب میں دُکھیارے لوگوں کی مدد
کرنے کا ذہن دیا۔