نصیر آباد  ڈویژن کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نصیر آباد ڈویژن کی تنظیمی ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اچھے اخلاق اپنانے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے ؟دینی کاموں میں استقامت کیسے ملے گی ؟ نیز ٹیلی تھون 2024ء میں عطیات جمع کرنے کا طریقہ ٔکار کیا ہو؟ اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ ہماری منزل ہدف نہیں بلکہ ہماری منزل تو اللہ پاک کی رضا ہے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں بھرپور شرکت کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔