دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت پنجاب کے شہر ڈسکہ کے علاقہ فیروزپور ناگرہ گاؤں کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا ، بعد نماز ِ مغرب ریجن ذمّہ دار نے اہلِ علاقہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا جس کے بعد کفن دفن اجتماع ہوا جس میں ویڈیو کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کا درست طریقہ سکھایا گیا۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد علاقے کے اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کفن دفن کے مسائل سیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دارنے اپنی ڈویژن اور علاقے میں مجالس بنانے اور امت کی خیر خواہی کے لئے غسل میت دینے اور سکھانے کا ذہن دیا۔