یَمن کے بہت بڑے عالم مفتی شیخ محمد بن علی المرعی رحمہ اللہ (رئیس جامعہ دار العلوم الشرعیہ،یمن) شبِ عید الفطر1441ھ کو انتقال فرماگئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شیخ صاحب کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کےلواحقین سے تعزیت کی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رئیس جامعہ دار العلوم الشرعیہ کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔