فیضان مدینہ بلونیا اٹلی میں نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں تنظیمی دورے پر یوکے سے
یورپ روانہ ہوئے جہاں 2 جون 2022ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ بلونیا اٹلی Bologna,
Italy میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ
شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو
موت کی تیاری کرنے اور آخرت سنوارنے کا ذہن دیا۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا
سلسلہ ہوا۔
اس
اجتماع سے قبل نگران شوریٰ نے دیگر اسلامی بھائیو ں کے ہمراہ مقامی افراد میں نیکی
کی دعوت بھی دی اور انہیں اس اجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دنیا بھر میں آج رات دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار اجتماعات منعقد
ہوں گے
عاشقان
رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے، ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے اور انہیں سیرت و
سنت رسولﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دینے کے لئے آج مؤرخہ 9 جون 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد
کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار ، صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی
مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال، نزد الطاف آئی اسپتال خانپور پنجاب سے بعد نماز عشاء
رات 9:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ بہزاد لکھنوی مسجد، سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری، فیضان محمدی مسجد، بلاکA، گارڈن سٹی گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ
حاجی امین قافلہ عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ، جہلم میں رکن شوریٰ
حاجی مولانا اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ صدر گلبرگ نمبر 1، النور
اسٹریٹ پشاور میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سوساں
روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 5جون 2022 ءبروز اتوار صوبہ خیبر پختونخواہ پشاور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’دین کی خاطر قربانی دینا ‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رہائشی ذمہ داران کو اپنے ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی
شیڈول پر عمل کرنے اور ماتحتوں سے بر وقت وصول کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تقرریوں کا جائزہ لیکر اہداف بھی دیئے۔
5
جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے کراچی کے علاقے pib
گھانچی ہال میں ڈسٹرکٹ نگران کی صاحبزادی کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی محفل نعت
میں شرکت کی۔
محفل نعت میں ’’اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی اللہ پاک کا شکر
ادا کرتے ہوئے اس کی نافرمانیوں سے بچتے
ہوئے گزارنے کی نیتیں کروائیں اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں آنے کی دعوت دی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 5 جون 2022ء کو صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےلیاقت آباد کی ایک سینئر اسلامی
بہن کے انتقال پر اُن کے گھر جاکر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی
تلقین کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔
٭دوسری جانب جمشید روڈ کی ایک پرانی اسلامی بہن کے گھر جاکر
سوئم کی محفل میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں
دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سیالکوٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی انوسٹی
گیشن ناصر باجوہ سمیت مختلف شخصیات سے ملاقات کی (جن میں سکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ سعید احمد، SHO تھانہ رنگپورہ رانا صلاح الدین، SHO تھانہ حاجی پورہ شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر
مرتضی، سب انسپکٹر وارڈن اعجاز مان، DSP لیگل رانا شہباز اور انسپکٹر لیگل محمد اشرف شامل تھے)۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ناصر
باجوہ کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی
و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور تمام شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی
جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد G11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عازمینِ حج کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی حج کے حوالے سے تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر انتظام گزشتہ
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گرین
سٹی واہ کینٹ میں حج تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ نے شرکت کی۔
دورانِ نشست شعبہ حج و عمرہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےعاشقانِ رسول کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں مناسک حج اور مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے آداب بتائے۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب’’رفیق
الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختیارکارسٹی حیدر آباد کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے علی شیر بدران، تپیدار
نور حسن، ڈسٹرکٹ کونسل حیدر آباد کے افسران قاضی عبدالحلیم، عبدالجبار، محمد وقار اور
کمشنر کے پی ایس شعیب راجپوت سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تفصیلی تعارف
کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں شخصیات کو ذمہ
داران کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہورمیں واقع راوی ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ِٹاؤن حاجی ارشد عطاری نے ذمہ داران سے
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی
اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری لاہور میٹرو پولیٹن ذمہ
دار مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سندھ ریجن کے گرلز کیمپسز میں 9جون 2022ء بروز جمعرات پری پرائمری اور 11جون 2022ء بروز ہفتہ پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے لئے رزلٹ ڈے
کاانعقاد کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات کے
درمیان قرأت ونعت اور معلومات عامہ کے
مقابلے بھی ہوں گے نیز رزلٹ ڈے کے
بعد دارالمدینہ کے تحت پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبۂ بلوچستان اور
سرکاری ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے شہر
کوئٹہ کی جامع مسجد فیضانِ کنزالایمان میں شعبہ رابطہ بالعلماء کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں صوبۂ بلوچستان اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
بلوچستان میں قائم عاشقانِ رسول کے جامعات سے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں 3 دن کے لئے لانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami