مختلف علوم و فنون کے ذریعے عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سیکھانے  والے دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 20 اپریل 2024ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا افتتاحِ بخاری کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس افتتاحِ بخاری میں امیرِ اہلِ سنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دورۃُ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کو بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھائیں گےاور اس کی مختصر تشریح بیان کریں گے۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے افتتاحِ بخاری کو مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گاجس میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول اس افتتاحِ بخاری میں شرکت کر کے علمِ دینِ کا خزانہ حاصل کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26 رمضان المبارک 1445ھ کو امیر اہلسنت کا یومِ پیدائش محبت و عقیدت سے منایا گیا۔

دنیا بھر میں موجود مریدین و محبین نے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں ڈھیر ثواب کا تحفہ پیش کیا۔

امیر اہل سنت کو تحفے میں بھیجے گئے ثواب کی تفصیلات:

٭قرآنِ پاک:27لاکھ، 6ہزار518 ٭متفرق پارے: 3لاکھ، 61 ہزار684 ٭ سورۂ بقرہ: 63 ہزار277 ٭ سورۂ یٰسین: 13 لاکھ، 54 ہزار32 ٭ سورۂ ملک: 10 لاکھ، 91 ہزار169 ٭سورۂ رحمٰن: 10لاکھ، 67 ہزار604 ٭ سورۂ واقعہ: 4لاکھ، 86 ہزار728 ٭ سورۂ مزمل: 15 لاکھ، 3ہزار 706 ٭ چاروں قل شریف: 1کروڑ، 57 لاکھ، 92 ہزار775 ٭ دیگر سورتیں: 2 کروڑ، 77 لاکھ، 79ہزار 581 ٭ ذکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ: 1ارب، 67 کروڑ، 77لاکھ،79 ہزار807 ٭ کلمۂ طیبہ: 16 کروڑ، 66 لاکھ، 35ہزار881 ٭ آیتُ الکرسی: 14 کروڑ، 72 لاکھ، 7ہزار797 ٭ آیتِ کریمہ: 14 کروڑ، 72 لاکھ، 7ہزار797 ٭ عمر بھر کی نیکیاِں: 2 لاکھ، 25 ہزار497 ٭حج و عمرہ کا ثواب: 20 ہزار 702 ٭درودِ پاک: 62 کھرب، 35 ارب، 79 کروڑ، 58 لاکھ، 3ہزار502

مختلف نیتوں کا ثواب:

٭درسِ نظامی کی نیت کرنے والے: 11 ہزار 156 ٭وقفِ مدینہ ہونے کی نیت کرنے والے: 3ہزار 822 ٭ ہر ماہ تین دن مدنی قافلہ: 3ہزار 939٭مستقل عمامہ شریف سجانے کی نیت کرنے والے: 1 لاکھ، 34 ہزار47 ٭ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی نیت کرنے والے: 15ہزار 489 ٭زلفیں رکھنے کی نیت کرنے والے: 3 ہزار 147 ٭زبان کا قفلِ مدینہ لگانے کی نیت کرنے والے: 4ہزار600 ٭پیٹ کا قفلِ مدینہ لگانے کی نیت کرنے والے: 7 ہزار656 ٭تہجد ادا کرنے کی نیت کرنے والے: 1 لاکھ، 23 ہزار 855 ٭اشراق و چاشت و اوابین کے نوافل ادا کرنے کی نیت: 2لاکھ، 7ہزار540 ٭ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیت: 1لاکھ، 22 ہزار660 ٭آئندہ سال پورا ماہِ رمضان اعتکاف کرنے کی نیت: 6 ہزار 871 ٭ پورا کنزالایمان اوّل تا آخر پڑھنے کی نیت: 4ہزار 655 ٭مستقل قفل مدینہ تحریک میں شامل ہونے والے: 2 ہزار 478 ٭نفل روزے رکھنے والے: 8 ہزار 10 ٭ہر ماہ کم از کم 12 نمازی بنانے کی نیت: 3ہزار 653 ٭روزانہ مدنی چینل دیکھنا اور 12 لوگوں کو دیکھنے کی دعوت دینا:1 ہزار 605 ٭ہفتہ وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت کی نیت کرنے والے: 53 ہزار 911 ٭ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ 2 گھنٹے دینے کی نیت: 2ہزار 877٭ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی نیت: 61 ہزار 885


لوگوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے،  گناہوں سے بچنےاورانہیں اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لئےشیخِ طریقت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتےرسالہ گانوں کی تباہ کاریاں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” گانوں کی تباہ کاریاں پڑھ یا سُن لے اسے فلمیں ڈرامے دیکھنےاور گانے باجے سننے سے بچنے کی توفیق عطا فرما کر ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتما م پچھلے دنوں سری لنکا کولمبو کی فیضانِ رمضان مسجد میں حج تربیتی اجتماع کاا نعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زاھما اللہ شرفا و تعظیماًمیں حاضری کے آداب بتائے۔ ساتھ ہی مقامی مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کراچی سٹی کے اراکین اسلامی بھائیوں نے 18مئی 2023ء کو سندھ سیکرٹریٹ آفس کا دورہ کیا اور وہاں موجود اتھارٹی پرسنز (سیکرٹری (جی اے)، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد علی کھوسو، سیکشن آفیسر، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد ندیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سندھ اصغر مہر اور سیکشن آفیسر (جوڈیشل) محکمہ داخلہ) سے ملاقات کی۔

سیکریٹری صاحب سے ان کے ادارے میں محفل نعت اور شجرکاری سے متعلق گفتگو ہوئی نیز ان کو ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا جسے انھوں نے پڑھا اور تعریف کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے انھیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انھوں نے جلد وزٹ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔ مزید ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کراچی سٹی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران ملتان ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ ڈویژن سادات عطاری اور صوبائی ذمہ دار اویس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے شعبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ذمہ داران کی تقرری جلد از جلد مکمل کرنے پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کی جانب سے ناروال میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے مختلف شخصیات ( ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ، ڈپٹی کمشنر فنانس سلیم،اسسٹنٹ کمشنر رانا ذوالفقار ،ڈی پی او طاہرمجید،ڈی ایس پی سٹی رانا محمود اختر،ڈی ایس پی صدر شیخ الیاس،ڈسٹرکٹ سیکیوٹی انچارچ حافظ عبدالقدیر،آر او پولیس لائن انسپکٹر محمد اختر،سی او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ یسین ورک ) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا اور انھیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

مزید ڈپٹی کمشنر سے عید قرباں کے موقع پر سلاٹر ہاوس میں کھالوں کو نمک لگانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ  روز پسرور ٹی ایچ کیو اَسْپَتال میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہمائیوں ،سرجن ڈاکٹر ولید، ڈی ایس پی رضا اعوان،ایس ایچ او تھانہ سٹی طیب نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خانیوال میں دعوت اسلامی کےشعبہ FGRF کےصوبائی ذمہ دارنے تحصیل نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ پولیس ڈیپارٹ کا دورہ کیا۔

جہاں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جاویداقبال کھچی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیدکامران حیدر بخاری سےملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی علمی،دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسے بریفنگ دی۔

مزید گزشتہ سالوں سے دعوت اسلامی کے تحت جاری شجرکاری مہم کے متعلق بتایا اور شخصیات کے ساتھ ملکرادارے کے باغیچہ میں پودہ بھی لگایانیز شجرکاری کےحوالےسےجیل انتظامیہ اور ایف جی آرایف کے درمیان MOUبھی سائن ہوا۔(رپورٹ: عبد الرحمٰن عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دارشعبہ رابطہ دعوت اسلامی خانیوال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوجرانوالہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی صاحب (مہتمم جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ)سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص کنز المدارس بورڈ پاکستان کے حوالے تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں مفتی صاحب کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حافظ افضل عطاری مدنی، ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا ایک اہم ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس گزشتہ برسوں میں 150سے زائد درسی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ یہ کتابیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے علاوہ دیگر نجی تعلیمی اداروں میں بھی پڑھائی جارہی ہیں۔

پاکستان میں یکساں قومی نصاب (Single National Curriculum)کے نفاذ کے بعد دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی پری پرائمری اور پرائمری کی 70نصابی کتب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ(PCTB) سے منظور ہوچکی ہیں۔ ان میں ’’روشن سفر اُردو، اُردو خوش خطی، واقفیت عامہ، یونیک میتھ میٹکس(Unique Mathematics)، ڈائنامکس انگلش(Dynamics English) اوراسمارٹ ICTکی کتابیں شامل ہیں ۔یہ درسی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل،معیاری کاغذاور عمدہ طباعت سے مزین ہیں۔

ان درسی کتابوں کی تیار ی میں بچوں کی نفسیات اور ان کی ذہنی سطح کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔دارالمدینہ کا پری پرائمری نصاب ابتدائے بچپن کی تعلیم(Early Childhood Education)کے تقاضوں کو احسن انداز میں پوراکرتا ہے۔ طلبہ کی ذاتی اور سماجی نشوونما (Personal and Social Development)کے لئے اُن میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھانے،تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے،اخلاقی قدروں کا خیال رکھنے،اُن کے تجربات اور مشاہدات کووسیع کرنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے سے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنادارُالمدینہ کے پری پرائمری نصاب کا حصہ ہیں ۔ اگلی درسی کتابوں میں توجہ مرکوز رکھنے، فیصلہ اور منصوبہ بندی کرنے اور اپنے کاموں کو بہتر انداز میں پیش کرنے جیسی کئی مہارتیں بھی شامل ہیں۔دارالمدینہ کی درسی کتابوں میں طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کی بہتری کے لئے دینی، اخلاقی، ذہنی ، تعلیمی، ادبی اور جسمانی سرگرمیاں خصوصیت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں ۔

مذکورہ کتابوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ماہرین کی زیر نگرانی تیار ہونے کے بعد علما بورڈ ان تمام کتب پر نظر ثانی کرتا ہے جس میں ان کتب کو عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات اورفقہی مسائل وغیرہ کے حوالے سے حتی الامکان چیک کیا جاتا ہے اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کتب کا متن ،تصاویراور کوئی بھی سرگرمی اسلامی تعلیمات اور روایات کے منافی نہ ہوں۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران اپنے علاقوں کے اسکولز میں ان کتب کو لگواکر اُمّت مسلمہ کے نونہالوں کی بہترین تربیت میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔کتابیں حاصل کرنے کے لیے2626037- 0313پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(رپورٹ: غلام محی الدین ،اردو کانٹینٹ رائٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 مئی 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پتوکی میں ایشیا کی سب سے بڑی پھولوں اور پودوں کی مارکیٹ (نرسریاں) کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نرسریوں کے مالکان، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز پلانٹیشن، بلڈ ڈونیشن کیمپ، فیضانِ ری ہیبلی ٹیشن اور مدنی کلینک کے ذریعے ہونے والی خیرخواہی امت کے متعلق بریفنگ دی جس پر وہاں موجود شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)