
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ڈیلس (Dallas) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں دو مختلف مقامات سے 19 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”ماں کی دعا کا اثر“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو ماں کی عزت و
احترام کرنا، ماں باپ کی اطاعت کرنے نیز
ماں کو خوش رکھنے کے مدنی پھول دیئے۔
امریکہ کے شہر
شکاگو کے تین مختلف مقامات میں بذریعہ
اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر
شکاگو کے تین مختلف مقامات(Chicago, Skokie, Des Plaines) میں بذریعہ اسکائپ
دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماروں
کی عیادت کرنے، ہر ہفتے رسالہ پڑھنے ،مدنی انعامات کا رسالہ روزانہ پُر کرنے نیز
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔
بیلجیئم ، سویڈن
اور ڈنمارک میں کئی مقامات پردعاءشفاء اجتماعات کا انعقاد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غم خواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے یورپین یونین ریجن
کے ممالک بیلجیئم ، سویڈن اور ڈنمارک میں کئی مقامات پردعاءشفاء اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کثیر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر اور اس کے فضائل بیان کئے۔ اجتماعی طور پر یَا سَلَام ُ کا ورد کیا
گیا ،بیانات کے اختتام پر بیماروں کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک آسٹریا میں بذریعہ اسکائپ
دعائےشفاء اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) میں بذریعہ اسکائپ دعائےشفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
صبر اور اس کے فضائل بیان کئے نیز چند
روحانی علاج بھی بیان کئے ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے علاقے لا سالوت میں بذریعہ اسکائپ پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مجموعی طور پر 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم
کیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام17 اگست 2020ء کو یوکےکے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام18 اگست 2020 ءکو یوکے کے شہر ولڈسن گرین میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام برمنگھم ریجن کےعلاقے سینڈویل(Sandwell) اور ایسٹ برمنگھم (East Birmingham) میں پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مجموعی طور پر 52اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم
کیں۔
یوکےبرمنگھم ریجن کےشہر اسٹوک آن ٹرنٹ میں مدنی
مذاکرہ اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکےبرمنگھم
ریجن کےشہر اسٹوک آن ٹرنٹ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی مذاکرہ اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر لیسٹر(Leicester) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا
ذہن دیا۔

دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر ہالی فیکس (Halifax) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کوروحانى علاج بھی پڑھائے نیز انہیں بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت
اور غمخوارى كا ذہن ديا ۔
یوکے کے شہر
مانچسٹرمیں 38 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ
دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام12 اگست سے لے کر 18 اگست 2020ء تک یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester) میں 38 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 764 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت
اور غمخوارى کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماعات
کے آخر میں دعا ئیں بھی کی گئیں۔