دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کے زیر اہتمام اسٹاف ہاؤس، یونیورسٹی آف برمنگھم  میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم یونیورسٹی، برمنگھم سٹی یونیورسٹی، آسٹن یونیورسٹی، کیلی یونیورسٹی، اوپن یونیورسٹی اور کوئین یونیورسٹی آف لندن سمیت مختلف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ” Value your Time “ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں حاضرین کو ٹائم مینجمنٹ میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور مزید یہ کہ کاموں کو کس طرح ترجیح دی جائے، آگے کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے، تناؤ کو کم کیا جائے، کام کا توازن کیا جائےاور اسٹوڈنٹس اپنے وقت کو مؤثر طریقےسے کامیابی کے لئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟ اس بارے میں آگاہی دی گئی۔

شرکت کرنے والے طلبہ کی طرف سے بہترین feedback موصول ہوا اور انہوں نے مستقبل میں دعوت اسلامی کی مزید تقریبات میں شرکت کرنے کا بھی ارادہ کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

52صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں65ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے22روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس  رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

29اگست2021ءبروزاتواردعوتِ اسلامی کے تحت  کراچی ریجن ساؤتھ زون کے اصلاح اعمال کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کی ترغیب دلائی نیز یوم دعوت اسلامی کی تیاریوں کے لئے بھی ذہن سازی کی۔(رپوٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکن شوری حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد فیضان عطار والسال Walsall یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ یوکے میں مشرقی برمنگھم یوکے ایریا کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ برمنگھم یوکے کے نگران محمد عتیق عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کا ایک مدنی مرکز فیضان مدینہ والسال Walsall برطانیہ میں بھی قائم ہے۔

یہ عمارت صرف ایک مسجد ہی نہیں بلکہ ایک مرکز بھی ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے، اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور کمیونٹیز کی مدد کے لئے ڈیپارٹمنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

اس عمارت میں جامعۃ المدینہ (اسلامک یونیورسٹی) کا ایک کیمپس بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اسٹوڈنٹس کو Free of cost درسِ نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہےاور انہیں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ بھی اس عمارت کا حصہ ہے جس میں 150 سے زائد بچے درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

اس مدنی مرکز میں ہر ہفتے مڈلینڈ اور ویلز کابینہ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے میٹنگز بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

پچھلے دنوں برمنگھم یوکے سٹی کونسل کی جانب سے کچھ نئے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں تاکہ عوام اور مسافروں کو فیضان مدینہ اسٹچفورڈ آنے میں مدد حاصل ہو۔ اس مدنی مرکز میں ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 1200 عاشقان رسول آتے ہیں۔

فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں جہاں اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کی جاتی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات میں سے  ایک شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ بھی ہے۔ اس شعبے کے ذریعے ملک و بیرون ملک اوراق مقدسہ کا تحفظ کیا جاتا ہے، تحفظ کے لئے مختلف مقامات پر باکسز لگائے جاتے ہیں اور ان کو قرآن محل میں محفوظ کرکے سمندر اور دیگر مقامات پر ٹھنڈا کردیا جاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک کام یوکے برمنگھم میں بھی ہوا جہاں نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقامی قبرستان میں مقدس اوراق کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا ۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنو ں دعوت ِاسلامی کےشعبے المدینۃ العلمیہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ دعوتِ اسلامی کے متعلق مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃالعلمیہ،ناظمِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور شعبہ ذمہ دار دعوتِ اسلامی کے شب وروز شریک تھے ۔

اس موقع پر یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے مختلف کالم جمع کرنے اور ان کا مجموعہ ویب سائٹ میں جاری کرنے کے بارے میں مشاورت ہوئی کہ جتنے بھی اسلامک اسکالر کے مضامین موصول ہوں گے ان کی PDF فائل بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائیں ۔ اللہ کے فضل و کرم سےاس پر عمل درآمد کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم نے بھر پور کاوش کی، اس کے نتیجے میں PDFفائل بن چکی ہے جو ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی نیز WHATSAPPپر یہ فائلیں شیئر کردی گئی ہیں۔(رپوٹ: المدینۃالعلمیہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یومِ دعوتِ اسلامی کے  سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی شاہد عطاری مدنی نےیکم ستمبر2021ءبروز بدھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا بذریعہ زوم انٹر نیت مدنی مشورہ کیا ۔اس مشورے میں رکنِ شوریٰ نے مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ 3،4،5 ستمبر کو مدنی چینل پر نشر کئے جانے والے سلسلوں میں اورقِ مقدسہ کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی نیز رکنِ شوریٰ نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے علما،شخصیات ،ڈپٹی کمشنرز اور شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے تاثرات لینے اور ویڈیو بنانے کے بارے میں ذہن دیا۔(رپوٹ:جہانزیب عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی ماہانہ کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں سےمعلومات حاصل کی نیز فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں ہونے والے audit کے بارے میں نکات دئیے نیزاس کےساتھ ہی مینول رسید اور ای رسید کے نظام کو بھی بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس دینی کام کو کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں 31اگست2021ء بروز منگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے یوم دعوت اسلامی کا نیا سلسلہ’’ اللہ کی نعمت‘‘ کے حوالے سے اس سلسلے کے مبلغین اور ڈائریکٹر کے درمیان تیاریوں کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 فیضان مدینہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی اسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کاموں کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے ذیلی تک یہ نکات پہنچانے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔اس کے علاوہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔