2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر برمنگھم یوکے کے مشہور Bullring Shopping Centreمیں ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مبارکباد کا خوبصورت پیغام دکھایا گیا۔

Bullring Shopping Centreیوکے کے ان مشہور اور بڑے شاپنگ مال میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مڈلینڈز، ویلز جامعۃ المدینہ آسٹن برمنگھم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں 12 دن پر مشتمل  کورس بنام’’ آئیے دینی کام سیکھئے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں30 سے زائد اسلامی بہنوں نے اکثر دن شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے احسن انداز سے دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے اورانتظامات کےحوالےسےنکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ بی ایم سی ڈویژن میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں ذ یلی تا ڈویژن سطح کی تمام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو بلڈنگ ذمہ دار بنانے اور گھر درس دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقان رسول کی دینی اصلاح اور ان کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر تبلیغ دین کا جذبہ بیدار کرنے لئے عالمگیر تحریک دعو ت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرماتے ہیں۔ اجتماع کا اختتام پرنیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے اسلامی بھائی مدنی قافلے میں سفر بھی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 9 ستمبر 2021ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔ جمعرات کی شب 9:15 بجے مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”راہِ دین کی مشقتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع ضرور شرکت فرمائیں۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ شومارکیٹ کے علاقے عثمان آباد میں ہو نے والی حادثاتی اموات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت ڈویژن نگران کے ساتھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی اور لانڈھی کابینہ کے بستوں پر تربیتی سیشن ہوا جن میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پابندی سے بستہ کھولنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کےسابقہ کوائف کا جائزہ لیا جن کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے بستوں پر تقریبا دو سو سے زائد اسلامی بہنوں نے حاضریاں دی اور تین سو سے زائد اپنے مریضوں کے لئے تعویذات عطاریہ لیکر گئیں۔ مزید250 کی تعداد میں اوراد وظائف بتائے گئے۔ اس کے علاوہ اِن میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


میمن گوٹھ کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت زون سطح کا مدنی مشورہ

Wed, 8 Sep , 2021
4 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میمن گوٹھ میں زون سطح کا مدنی مشورہ کیا گیاجس میں ذیلی تا زون سطح کی 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز شیڈول پر عمل کو یقینی بنانے اور دل جمعی سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کام کرنےحوالےسےنکات سمجھائے اورانہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد سوالات کا سلسلہ ہوا جس میں ای-رسید ، اِن ڈپوزٹ اماؤنٹ اور تقرری کے متعلق کلام ہوا جبکہ آخر میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔


 دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت پچھلے دنوں میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار زونز میں اسلامی بہنوں کے 3 دن کے رہائشی تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جن میں ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے لگانے اور تعویذات عطاریہ دینے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور آقا ﷺکی دکھیاری امت کی غم خواری کرنے کا ذہن دیا۔مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لینےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی جامشورو کابینہ کی سوسائٹی فیز 2 میں ایک سیاسی شخصیت(چیئرمین آف پی۔پی۔پی دادو ڈسٹرکٹ )کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عفو درگزر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ اور آن لائن کورسزمیں ایڈمیشن لینےکا ذہن دیا ۔

اس کےعلاوہ اہل خانہ سمیت 7 اسلامی بہنوں کو بذریعہ میل سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کرایا گیا ۔آخر میں شخصیات نے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے اچھے تاثرات دیئےاور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔