13 شعبان المعظم, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے مؤمن آباد ٹاؤن سیکٹر 4/F کی جامع مسجد فیضانِ صدیقِ اکبر میں 9 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن دفن کے تحت ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا حاشر عطاری مدنی
نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قبرستان جانے کے آداب و مسائل سے آگاہ کیااور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں حصہ لینے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
و مدنی مذکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد نعیم رمضان عطاری، شعبہ کفن دفن ذمہ داریوسی 5 A
مؤمن آباد ٹاؤن کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)