گزشتہ روز شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد، زون 3 کی جامع مسجد  نمرا میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کورس کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے جن میں میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا طریقہ شامل تھا۔

اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی اور شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)