گزشتہ دنوں ممبئی ریجن نگران کا ممبئی زون کی دو کابینہ) ملاڈاور باندرہ ( کے اجلاس کا اہتمام ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن تا زون نگران اورشعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا ، ذیلی سطح پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے اور ڈویژن و کابینہ پر شعبہ جات پر تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا نیز جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہےوہاں مدنی کاموں کا آغاز کرنے کا ذہن دیا گیا ہاتھوں ہاتھ 8 نئے علاقوں میں مدنی کام کا آغاز کرنے کی نیتیں کی گئیں نیز جامعۃالمدینہ کے آغاز کروانے کے حوالے سے بھی کلام کیا گیا جبکہ دو ڈویژن میں نیت ہے کہ ماہ شوال سے یہاں جامعۃالمدینہ کا آغاز ہوجائے اور گزشتہ ماہ ٹیلی تھون کے اہداف میں نمایاں کوشش کرنے والی ڈویژن نگران کو مدنی تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔