دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کےتحت ذمّہ داران نے سیالکوٹ ضیاءکوٹ پاک صدیقی زون میں٭ڈی سی او  سےاسی طرح گیلانی زون میں ٭نورعالم خان (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر )٭طاہر خان (ایس ایس پی انویسٹی گیشن) ٭سلیم ریاض(ڈی پی او) اور پسرور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے MS سے ملاقات کی۔ان تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی جوانہوں نے قبول کی نیز ذمّہ داران نے ان شخصیات کو امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔

اسی طرح مجلسِ رابطہ کےتحت ذمّہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭ ضیاء خان ڈھانڈلہ(سیاسی وسماجی شخصیت) ٭حاجی محمد اسلم خان ڈھانڈلہ(سیاسی وسماجی شخصیت) ٭مختیار احمد (ایم پی اے) ٭ نذیر خان بلوچ (ایم پی اے ) ٭ اویس علی( پی ایس ٹو سی پی او) ٭ محمد زمان(اسٹاف آفیسر ٹو سی پی او) ٭محمد ناصر( ایس آئی ) ٭ مختار احمد(ایس آئی) ٭محمد طارق ( ایس آئی) ٭ ندیم صفدر( اے ایس آئی) ٭محمد اسد( اے ایس آئی) ۔